تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ارجنٹائن کی60سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
    بین الاقوامی

    ارجنٹائن کی60سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    adminadminاپریل 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ارجنٹینا: 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل جیت کر عمر اور خوبصورتی کے دقیانوسی تصورات کو توڑ دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا جیت اپنے سر سجانے کے بعد مس ارجنٹائن 2024 کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔

    60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز مئی 2024 میں ہونے والے مس یونیورس ارجنٹائن کے مقابلے میں بیونس آئرس کی نمائندگی کریں گی، اس سے قبل مِس یونیورس کے مقابلے میں صرف 18 سے 28 برس تک کی خواتین حصہ لینے کی اہل تھیں۔

    تاہم، مِس یونیورس مقابلے کا اہتمام کرنے والے ادارے نے رواں سال کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ اب اس مقابلے میں 28 سال سے زیادہ عُمر کی خواتین بھی بطورِ اُمیدوار حصہ لے سکتی ہیں۔

    الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مقابلہ حسن میں اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ ججز نے میری عُمر کے بجائے میرے جذبے اور اعتماد کو دیکھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق الیجینڈرا ماریسا روڈریگز پیشے کے اعتبار سے وکیل اور صحافی ہیں جبکہ اُن کا تعلق ارجنٹائن کے صوبہ بیونس آئرس کے دارالحکومت لا پلاٹا سے ہے۔

    خیال رہے کہ اگر الیجینڈرا ماریسا روڈریگز مئی میں ہونے والے مس ارجنٹائن کا مقابلہ جیت گئیں تو وہ ستمبر 2024 میں ہونے والے ‘مس یونیورس’ مقابلے میں حصہ لیکر ارجنٹائن کی نمائندگی کریں گی۔

    مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہماری جوڈیشری میں بھی کالے دھبے موجود ہیں، جسٹس منصور
    Next Article وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.