روم:اٹلی کے شہر وینس میں داخل ہونے کیلئے سیاحوں کو اب فیس ادا کرنا ہوگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاحوں کو مقامی بلدیاتی ادارے کو وینس کی سیر کرنے کیلئے 5 یورو فیس ادا کرنا ہوگی، مقامی حکومت نے فیصلہ سیاحوں کی تعداد کنٹرول کرنے کیلئے کیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فیس دیئے بغیر شہر میں دخل ہونے والوں پر 50 سے لیکر 300 یورو جرمانہ عائد ہوگا، تعطیلات کے دنوں میں وینس میں سیاحوں کی آمد بہت بڑھ جاتی ہے، سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث انتظامی اخراجات بڑھ رہے ہیں ۔
گزشتہ برس تقریباً 2 کروڑ افراد نے وینس کی سیر کی، وینس شہر میں نہروں میں چلتی کشتیاں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، وینس سیاحوں سے داخلہ فیس وصول کرنے والا دنیا کا پہلا شہر ہے۔