تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو گیا
    امریکہ

    امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو گیا

    adminadminاپریل 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی کانگریس نے ٹاک ٹاک پر پابندی یا چینی کمپنی بائیٹ ڈانس سے الگ کرنے کے لیے درکار قانون سازی کی منظوری دےدی اور بل منظوری کے بعد دستخط کے لیے صدر جوبائیڈن کو بھیج دیا جائے گا۔

    غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کی مذکورہ قانون سازی امریکا کی جانب سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کو دیا جانے والا 95 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کا حصہ ہے جس کی ایوان نمائندگان کے بعد کانگریس نے بھی منظوری دے دی ہے اور صدر کے دستخط کے ساتھ ہی باقاعدہ قانونی شکل اختیار کرجائےگا۔

    امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے 18 کے مقابلے میں 79 ارکان کی واضح اکثریت سے منظور ہوا اور صدر جوبائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بل پر فوری دستخط کردیں گے۔

    بل کے تحت بائیٹ ڈانس ایک سال کے اندر اندر ایپ فروخت کرے گی یا امریکا میں ایپل اور گوگل ایپ اسٹور سے خارج کردیا جائے گا۔

    صدر جوبائیڈن رواں ماہ کے شروع میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    امریکی حکام کے درمیان ٹک ٹاک برسوں سے زیربحث رہا ہے، جن کا خیال ہے کہ بیجنگ اس کے ذریعے امریکا میں خفیہ نگرانی کر رہا ہے لیکن پابندی قانونی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

    ٹک ٹاک نے ایوان نمائندگان میں ہفتے کو ہونے والی ووٹنگ پر بیان میں کہا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بل کے ذریعے ایپ پر پابندی عائد کی جائے گی، جس سے 17 کروڑ امریکیوں کی آزادی اظہار پر پابندی ہوگی، 70 لاکھ کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا ہوگا اور امریکی معیشت کو سالانہ بنیاد پر ہونے والا 24 ارب ڈالر سرمایہ ختم ہوگا۔

    ادھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیکریٹری خزانہ کے طور پر کام کرنے والے اسٹیون منیوچن نے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کی خریداری پر دلچسپی رکھتے تھے اور سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کو بھی تیار کیا تھا۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا آزادی اظہار کے خلاف ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن ارکان کا بشری بی بی کی رہائی کیلئے احتجاج
    Next Article بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.