تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے
    بین الاقوامی

    ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے

    adminadminاپریل 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تہران / کراچی: ایران نے درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کردیا۔

    بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دمشق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

    ادھر اسرائیلی فوج نے ایران سے براہ راست حملے کی تصدیق کردی، درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنایا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر اسرائیل پر داغے گئے ڈرونز اور میزائلوں کو روکا گیا تو انہیں بھی نشانہ بنائیں گے۔

    ترجمان صیہونی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے تاہم طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی شہروں پر ایمرجنسی لگادی ہے تاہم ہم کوشش کریں گے کہ ڈرونز اور میزائلوں کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔

    ادھر ایک اسرائیلی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

    علاوہ ازیں امریکی صدر جو بائیڈن اپنی چھٹیاں منسوخ کرکے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں انہوں نے ایرانی حملے کا جائزہ لیا، انہیں ایرانی حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل میں ہمارے ہزاروں لوگ موجود ہیں، ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے وقف، دفاعی مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کامیاب نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ تمام ایرانی حملے کے باعث پڑوسی ممالک کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران حملہ کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا غزہ سے انخلا
    Next Article عدالت کا بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر ان کا طبی معائنہ کرنے کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.