ایران کے حملے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ سے واپس اسرائیل روانہ ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے غزہ میں موجود نہیں۔
دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئیں گے۔
اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام اور اردن پر کچھ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 کے قریب ڈرونز داغے تھے۔