تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چھاتی کا کینسر، خواتین اگر یہ علامات دیکھیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں
    بین الاقوامی

    چھاتی کا کینسر، خواتین اگر یہ علامات دیکھیں تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں

    adminadminاپریل 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چھاتی کے کینسر کا رجحان عالمی سطح پر بڑھتا جارہا ہے جو کم عمر خواتین، خاص طور پر 50 سال سے کم، کو متاثر کرتا ہے۔

    چھاتی کے کینسر میں اضافہ شادیوں میں تاخیر، اولاد کی پیدائش میں تاخیر کرنا، بچے نہ ہونا یا ایک اولاد ہونا اور غیر معیاری طرز زندگی جیسے عوامل سے منسوب ہے۔

    علاوہ ازیں نوجوان ماؤں میں دودھ نہ پلانے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے جس سے چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ آج کی تحریر میں ہم ان علامات کا ذکر کریں گے جسے دیکھ کر کسی بھی خواتین کو الرٹ ہوجانا چاہیے۔

    اگرچہ ضروری نہیں کہ تمام ابتدائی علامات کینسر ہی کی نشاندہی کریں لیکن اگر کسی کو ان علامات میں سے کسی کا بھی مشاہدہ ہو تو طبی ماہر سے فوری رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔
    1) چھاتی کی جلد میں کوئی گھٹلی بننا۔

    2) چھاتی کی جلد کے کسی حصے میں غیر معمولی تبدیلی جو اردگرد کی جلد سے الگ لگے۔

    3) سرپستان (nipple) کا چپٹا ہوجانا یا نپل کا اندر کی طرف مُڑنا۔

    4) چھاتی کی جلد کا پھٹنا، اترنا یا چھِلنا۔

    مذکورہ بالا تمام علامات کینسر کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔ خواتین کیلئے ضروری ہے کہ وہ خود معائنہ کرنے کے قابل ہوں اور مہینے میں کم از کم ایک بار خود جائزہ لیں جبکہ سال میں ایک بار ماہر امراض نسواں کے ذریعے چھاتی کا طبی معائنہ کرائیں۔

    خیال رہے کہ میموگرام کی ضرورت اس وقت تک نہیں ہوتی جب تک ڈاکٹر خود تجویز نہ کرے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکا میں نوعمری میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا
    Next Article خوشخبری!بڑھتی عمر کو سست کرنے والا پروٹین دریافت
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.