تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نیٹ فلیکس میں نوجوان کرداروں میں تکلیف کی عکاسی گمراہ کن ہے،ماہرین
    بین الاقوامی

    نیٹ فلیکس میں نوجوان کرداروں میں تکلیف کی عکاسی گمراہ کن ہے،ماہرین

    adminadminاپریل 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    باتھ: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس اپنی اسٹرینجر تھنگز اور اسپائیڈر مین جیسی سیریز میں نوجوانوں کو درپیش تکالیف کو معمولی بنا کر پیش کر رہی ہے۔

    60 گھنٹوں سے زیادہ کی نیٹ فلکس فلموں اور ٹی وی شوز کے مطالعے کے بعد یونیورسٹی آف باتھ اوریونیورسٹی آف کیلگری کے ماہرینِ نفسیات اس نتیجے تک پہنچے کہ سیریز میں موجود نوجوان کرداروں میں تکلیف کی عکاسی گمراہ کن ہے۔

    نیٹ فلکس پر عموماً جسمانی تکلیف کو صرف کسی تشدد یا چوٹ کی صورت (حملہ ہونے یا حادثے کے سبب) ہونے کے طور پر دِکھایا جاتا ہے۔ جبکہ حقیقی دنیا میں سر درد، کمر درد اور کینسر جیسی بیماریوں کے سبب ہونے والی تکالیف، تکلیف کی زیادہ حقیقی اقسام ہیں۔
    کیوں کہ نیٹ فلیکس کی ان پروڈکشنز کا ہدف عموماً نوجوان ہوتے ہیں، اس لیے ماہرین اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر زور دے رہے ہیں کہ نوجوانوں کو رحمدلی اور ہمدردی سکھانے کے لیے کمپنی تکلیف کی عکاسی کرنے انداز کو بدلے۔

    یونیورسٹی آف باتھ کے شعبہ نفسیات سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر ایبی جورڈن کا کہنا تھا کہ اگر کمر درد یا سر درد جیسی تکالیف کی وہ اقسام جن میں نوجوان عموماً مبتلا ہوتے ہیں، نہیں دکھائی جارہیں تو اس کا مطلب ہے کہ تکلیف کو انتہائی غیر اہم بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تکلیف سے نمٹنے، اس کے متعلق بات کرنے اور اگر کوئی دوسرا کسی تکلیف میں مبتلا ہو تو کس طرح ہمدردی دکھائی جائے، یہ سب سکھانے میں ہم بالکل بھی مناسب کام نہیں کر رہے۔

    جرنل پین میں شائع ہونے والی تحقیق میں نفسیاتی تکلیف کے بجائے صرف جسمانی تکلیف کا مطالعہ کیا گیا۔تحقیق میں محققین نے 12 سے 18 برس کے نوجوانوں کے لیے بنائے گئے نیٹ فلیکس کے مختلف شوز میں دکھائی گئی کرداروں کی تکلیف کا جائزہ لیا۔

    کل 16 پروڈکشنز میں732 تکلیف دہ وقوعات دیکھے گئے اور اکثر(57 فی صد) وقوعات دائمی یا طبی تکلیف کے بجائے تشدد یا چوٹ کے سبب ہونے والی تکلیف پر مبنی تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاعصابی عوارض کی روک تھام، علاج اور بحالی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او
    Next Article محض تین گھنٹوں کے اندر 49 کہکشائیں دریافت
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.