تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بالوں کو سیدھا کرنے والی مخصوص مصنوعات گردوں کے لئے انتہائی مضر
    بین الاقوامی

    بالوں کو سیدھا کرنے والی مخصوص مصنوعات گردوں کے لئے انتہائی مضر

    adminadminمارچ 31, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تیونس: ہیئر سیلون میں بالوں کو سیدھا کروانے کیلئے آئی نوجوان خاتون کو گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد طبی ماہرین نے بالوں کی مصنوعات کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں رپورٹ کیا گیا ہے جس میں ایک 26 سالہ تیونس کی خاتون جون 2020 سے جولائی 2022 کے درمیان ہیئر سیلون میں متعدد سیشنز کے دوران گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہوئیں۔

    رپورٹ فرانسیسی ڈاکٹروں نے تیار کی جسے جریدے کے ایڈیٹر کے پاس بھیجا گیا۔ ڈاکٹروں نے بالوں کو ہموار اور سیدھا کرنے والی بعض مصنوعات کو گردوں کے نقصان سے منسلک کیا ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ جب خاتون چیک اپ کیلئے آئیں تو انہیں پہلے سے کوئی طبی مسائل درپیش نہیں تھے۔ خاتون کوالٹی، بخار، اسہال اورکمر میں شدید درد تھا۔

    ڈاکٹروں نے تحقیق کے بعد نوٹ کیا کہ علامات انہی دن ظاہر ہوئیں جن جن دنوں خاتون سیلون گئیں۔ خاتون نے ہیئر سیلون میں ہر سیشن کے دوران کھوپڑی پر زخم اور جلن کی اطلاع دی۔ معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے پایا کہ خاتون کے خون میں creatinine کی سطح بڑھی ہوئی تھی جو کہ بالوں کی مصنوعات میں استعمال ہونے والے کیمیکل کا نتیجہ ہے۔

    خاتون جب سیلون جاتیں تو ہیئر اسٹائلسٹ ان کے بالوں پر ایک کریم لگاتا جس میں 10 فیصد glyoxalic acid ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل وہی ہے جسے محققین گردوں کیلئے مضر بتاتے ہیں۔

    ایڈیٹر کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ گلائی آکسیلک ایسڈ جو کہ گرودوں کیلئے زہر ہے، ایسی مصنوعات سے پرہیز کیا جائے اور بہتر ہوگا کہ ایسی مصنوعات پر پابندی عائد کردی جائے۔ مضمون میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل میں 26 مریضوں کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس میں بالوں کو سیدھا کروانے کے بعد گردے کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیوم شہادت علیؓ، پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا
    Next Article ججز خط معاملہ ،ملک بھر کے 300 وکلا کا سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.