تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی سطح پر تقریباً 19 فیصد خوراک ضائع کردی جاتی ہے، اقوام متحدہ
    بین الاقوامی

    عالمی سطح پر تقریباً 19 فیصد خوراک ضائع کردی جاتی ہے، اقوام متحدہ

    adminadminمارچ 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنیوا: اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ذیلی شعبے فوڈ ویسٹ انڈیکس نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا بھر میں پیدا ہونے والی خوراک کا 19 فیصد فضلہ کے طور پر ضائع کیا گیا ہے جو کہ تقریباً 1.05 ارب میٹرک ٹن خوراک کے برابر ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں 2030 تک خوراک کے ضیاع کو نصف کرنے کے ہدف سے متعلق ممالک کی جانب سے اٹھائے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی خوراک کے کُل فضلے میں سب سے بڑا حصہ گھرانوں سے آتا ہے کا ہے جو کہ 60 فیصد بنتا ہے۔ اسکے علاوہ تقریباً 30 فیصد ریسٹورنس سے اور باقی دکانوں اور سپراسٹور سے آتا ہے۔

    رپورٹ میں انفرادی طور پر بھی جائزہ لیا گیا جس میں پتہ چلا کہ ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے جو کہ عالمی سطح پر یومیہ 1 ارب ضائع شدہ کھانا بنتا ہے۔

    رپورٹ میں حکومتوں، مقامی اداروں اور صنعتی گروپس کی اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کو اپنانے پر زور دیا گیا اور بتایا گیا کہ شراکت داری سے ہی عالمی سطح پر کھانے کے ضیاع کو کم کیا جاسکتا ہے۔

    مطالعے کے شریک مصنف کلیمنٹین او کانر کا کہنا تھا کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے لیکن تعاون اور موثر انتظامی امور کے ذریعے اس سے نمٹا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب نائجیریا میں بوسارا سینٹر فار ہیویورل اکنامکس میں پراجیکٹ ایسوسی ایٹ فدیلا جمارے جو کینیا اور نائیجیریا میں خوراک کے ضیاع کی روک تھام کا مطالعہ کرتی ہیں، نے کہا کہ خوراک کا ضائع ہونا اور خوراک کی غیر موثر پیداوار ان لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہے جو پہلے ہی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں یا صحت بخش کھانے کے متحمل نہیں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں 80 ملین سے زیادہ افراد کو بھوک کا سامنا ہے جبکہ عالمی سطح پر خوراک کے بحران میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسلام آباد میں جرائم روکنے کے لیے پولیس افسران کو دو دن کی مہلت
    Next Article سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری، 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل ہوگا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.