تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری، 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل ہوگا
    سیاست

    سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری، 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل ہوگا

    adminadminمارچ 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جبکہ 18 بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

    ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹیفکیشن 14 مارچ 2024 کو جاری کیا تھا، جس کے تحت 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنو کریٹ، علما اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب 2 اپریل 2024 کو شیڈول ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران نے امیداروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جن میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ 2 اپریل 2024 کو سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتخابات میں وفاقی دارالحکومت سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ،علما اور ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ، علما اور ایک غیر مسلم، خیبر پختو نخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان نشستوں پر مجموعی طور پر 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔

    ترجمان نے اعلامیے میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعالمی سطح پر تقریباً 19 فیصد خوراک ضائع کردی جاتی ہے، اقوام متحدہ
    Next Article غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں اسرائیلی کمانڈو مارا گیا ،16 فوجی زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.