تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کوچوان کی ایمانداری نے برطانوی خاتون کو اپنا گرویدہ بنالیا
    بین الاقوامی

    کوچوان کی ایمانداری نے برطانوی خاتون کو اپنا گرویدہ بنالیا

    adminadminمارچ 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قاہرہ : مصر میں بگھی کے کوچوان کی ایمانداری نے برطانوی خاتون کو دیوانہ بنا دیا۔

    برطانیہ سے مصر کے تاریخی علاقے ’اسوان‘ میں آنے والے سیاحوں کے گروپ میں شامل برطانوی خاتون ’سینڈرا میچل‘ نے سیاحتی بگھی میں سیر کی جسے ابوحجر نامی مصری کوچوان چلا رہا تھا۔

    دن بھرعلاقے کی سیر کے بعد جب سینڈرا اپنے ہوٹل پہنچی تو اسے احساس ہوا کہ پرس اس کے پاس نہیں ہے جس میں اس کا آئی فون اور 2500 ڈالر کے علاوہ ایک سونے کا ہار بھی تھا۔

    سیاح خاتون نے ٹورگائیڈ کو مطلع کیا تاکہ وہ ان اشیا کی تلاش میں مدد کرسکے۔ ٹور گائیڈ نے کوششوں کے بعد بگھی کے کوچوان ’ابوحجر‘ کو تلاش کرلیا۔
    کوچوان ابوحجر کو جب یہ معلوم ہوا کہ اس کی بگھی میں سیاح خاتون کی قیمتی چیزیں گم ہو گئی ہیں تو اس نے بگھی کی تلاشی لی، اسے وہ پرس بگھی کے کونے میں دکھائی دیا۔

    کوچوان نے پرس کھولے بغیر ہوٹل پہنچا دیا۔ سیاح خاتون نے اپنا پرس لے کر کوچوان کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک ہزار ڈالر انعام دینے کی کوشش کی جسے اس نے رد کر دیا۔

    برطانوی خاتون کی واپسی کی فلائٹ اسی دن تھی، اس نے کوچوان سے وعدہ کیا کہ اسے انعام دینے کے لیے پھر مصر آئے گی، ابوحجر یہ واقعہ فراموش کرچکا تھا مگر برطانوی خاتون کو اپنا وعدہ یاد تھا۔

    اس واقعے کے ایک برس بعد خاتون دوبارہ اسوان قصبے پہنچی اور سب سے پہلے ابوحجر کو ہوٹل میں بلایا۔

    برطانوی سیاح خاتون کا تعلق ایک تجارتی گروپ سے تھا انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد مصر میں ایک سیاحتی پروجیکٹ شروع کررہی ہیں جس کا صدر وہ ابوحجر کو مقرر کرنا چاہیں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleانٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم
    Next Article پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پرگرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.