تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم
    بین الاقوامی

    انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم

    adminadminمارچ 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن :محققین نے انٹرنیٹ کی رفتار کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، یہ رفتار براڈ بینڈ کی رفتار سے 45 لاکھ گنا ہے۔

    برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایسٹن یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک انٹرنیشنل ٹیم نے مختلف تجربات کے ذریعے 301 ٹیرابٹس فی سیکنڈ (9 ہزار ایچ ڈی فلمیں) کی رفتار یقینی بنائی، یہ رفتار سٹینڈرڈ آپٹیکل فائبر کے ذریعے یقینی بنائی گئی۔

    اس ریکارڈ سپیڈ کے ذریعے انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس میں موجود کسی بھی فلم کو صرف ایک منٹ میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

    ماہرین نے نیا آپٹیکل پروسیسنگ ڈیوائس تیار کیا جس نے نئے ویولینتھ بینڈز کھولے۔ یہ فائبر آپٹیک سسٹمز میں پہلے کبھی استعمال نہیں کیے گئے تھے۔

    ایسٹن یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹر سائنس اینڈ ڈجیٹل ٹیکنالوجیز کے ڈاکٹر ایان فلپس نے بتایا کہ آپٹیکل فائبر سے ڈیٹا اُسی طرح بھیجا گیا جس طرح گھر یا دفتر میں عام انٹرنیٹ کنیکشن کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔

    عمومی تجارتی سی اور ایل بینڈز کے ساتھ ساتھ ای بینڈ اور ایس بینڈ کے نام سے معروف دو اضافی سپیکٹرل بینڈز بھی استعمال کیے گئے۔ عمومی انٹرنیٹ کنیکشن میں اتنا زیادہ اہتمام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    خیال رہے کہ انٹرنیٹ سروس پرووائڈرز کے لیے رفتار ہمیشہ مسئلہ بنی رہی ہے کیونکہ ان کے کسٹمرز زیادہ سے زیادہ سپیڈ چاہتے ہیں، ماہرین اضافی فائبر اور کیبل استعمال کیے بغیر بھی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleارکان پارلیمنٹ کےلیے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف
    Next Article کوچوان کی ایمانداری نے برطانوی خاتون کو اپنا گرویدہ بنالیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.