تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ کاانعقاد
    بین الاقوامی

    پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ کاانعقاد

    adminadminمارچ 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا یوم پاکستان سے متعلق استقبالیے کا انعقاد کیا گیا۔ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ دائمی تنازعات اور کشیدگی کا دور ہمارا مقدر نہیں، ماضی سے نکل کر امن و آشتی، باہمی احترام سے عوام کے لیے امید کا مستقبل رقم کر سکتے ہیں۔

    سیاسی رہنما، سفارتکار، بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دہلی کی ممتاز مسلم شخصیات نے پاکستان ہائی کمیشن کے استقبالیے میں شرکت کی۔

    ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں معزز مہمانوں کا استقبال کیا، انہوں نے اس موقع پر یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق تقریب میں مہمانوں کی روایتی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی، پاکستان کے حسین مقامات اور قومی ورثے کی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور میں تاریخی قرارداد تحریک پاکستان کی بنیاد بنی، پاکستان نے جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جانب اور آزاد میڈیا کے فروغ اور فعال سول سوسائٹی کی جانب پیشرفت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بانیان نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کا تصور کیا تھا، بد قسمتی سے ہمارے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ زیادہ تر چیلنجز سے بھری رہی ہے۔

    ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ دائمی تنازعات اور کشیدگی کا دور ہمارا مقدر نہیں، ماضی سے نکل کر امن و آشتی، باہمی احترام سے عوام کے لیے امید کا مستقبل رقم کر سکتے ہیں۔ باہمی تفہیم کے فروغ سے خطے میں امن و استحکام کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات حل کر کے خطے میں امن و استحکام قائم کیا جا سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ
    Next Article آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.