تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    پاکستان

    آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    adminadminمارچ 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں۔بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی۔

    کراچی میں سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرواکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی، نگران حکومت نے بھی معیشت کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات کئے، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ معاشی استحکام کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کا معیشت کی بہتری میں اہم کردارہے، معاملات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ درست سمت میں جا رہی ہے، خوشی ہے کہ اس وقت مارکیٹ آیا ہوں جب مارکیٹ ریکارڈ بنارہی ہے، زرعی شعبے میں 5 فیصد کی گروتھ ہے، چاول اور گندم کی اچھی پیداوار ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں، ایف بی آر میں ٹیکس لیکجز کو روکنا ہے، 1 کھرب 7 ارب محصولات کے کیسز زیر التواء ہیں، کوشش ہوگی کہ تین ماہ میں ان کے فیصلے ہوجائیں، چاہے کیس کے نتائج ایف بی آر کے حق میں نہ آئیں لیکن مسئلے کا کوئی حل تو نکلے، توانائی کے شعبے میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ساری کامیابیاں شہبازشریف کے گزشتہ دور کا ایس بی اے معاہدہ ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، شرح تبادلہ بھی مستحکم ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایئرپورٹس کو آوٴٹ سورس، پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے کام کر رہے ہیں، نجکاری کا پروگرام علیم خان اکیلے نہیں کر سکتے، دیگر وزارتوں کو بھی ساتھ کام کرنا ہوگا، پی آئی اے کی نجکاری پر کام شروع ہوچکا ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان سٹاک ایکسچینج کی گونگ تقریب میں شریک ہوئے اور روایتی گھنٹی گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا، تقریب میں چائنیز ڈائریکٹر پی ایس ایکس یوہینگ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

    اس موقع پر چیئر پرسن پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاداختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر سٹاک مارکیٹ میں بہتر پرفارم کر رہا ہے، ہم بینکنگ سیکٹر سے سنجیدہ معاہدوں پر غورکر رہے ہیں، معاہدوں سے سرمایہ کاروں کو نئے مواقع دستیاب ہوں گے، ورلڈبینک نے انرجی سیکٹر میں کام کرنے کی نشاندہی کی ہے۔ ہمیں بینکنگ سیکٹر اور کیپیٹل مارکیٹ میں روابط کو مزید مضبوط کرنا ہے، ریونیو کے سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا یوم پاکستان سے متعلق استقبالیہ کاانعقاد
    Next Article رفاہ میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اپنے کسی یرغمالی کو نہیں چھوڑیں گے،اسرائیلی وزیر اعظم
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.