تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارت میں کرپشن کے ملزم سیاست دان کی کرنسی نوٹ پھیلا کر سونے کی تصویر وائرل ہوگئی
    بین الاقوامی

    بھارت میں کرپشن کے ملزم سیاست دان کی کرنسی نوٹ پھیلا کر سونے کی تصویر وائرل ہوگئی

    adminadminمارچ 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آسام: بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے سیاست دان کی 500 روپے کے نوٹ پھیلا کر سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ مذکورہ سیاست دان پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسام کے ضلع اوڈالگری کے علاقے بھیراگھوری میں ولیج کونسل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بینجمن باسوماتاری کو تصویر میں بیڈ پر سویا ہوا دیکھایا گیا ہے جہاں 500 روپے کے نوٹ بکھرے ہوئے ہیں کئی نوٹ ان کے اوپر بھی بکھرے ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بینجمن باسوماتاری پر وزیراعظم کی متعارف کردہ ہاؤسنگ اسکیم اور دیہی علاقوں میں روزگار سے جڑے کیس میں سنگین کرپشن کا الزام ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سیاست دان نے مبینہ طور پر اوڈالگوری ڈیولپمنٹ زون میں وی سی ڈی سی کے تحت اسکیمیں پی مے اور ایم این ریگا سے مستفید ہونے والے غریب عوام سے رشوت لی ہے۔

    سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد سیاست دان کا بودولینڈ کی انسداد کرپشن کا مؤقف رکھنے والی سیاسی جماعت یونائیٹڈ پیپلزپارٹی لبرل (یو پی پی ایل) سے تعلق رکھنے پر سوالات اٹھائے گئے۔

    یو پی پی ایل کے سربراہ اور بودولینڈ ٹریٹوریل کونسل (بی ٹی سی) کے چیف ایگزیکٹیو رکن پرامود برو نے وضاحتی بیان میں کہا کہ بینجمن باسوماتاری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بینجمن باسوماتاری کی ایک فوٹو گردش کر رہی ہے، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بینجمن باسوماتاری کا یو پی پی ایل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی پارٹی رکنیت 10 جنوری 2024 کو معطل کردی گئی تھی۔

    پرامود برو نے بتایا کہ 5 جنوری 2024 کو ہریسنگھا بلاک کمیٹی یو پی پی ایل کی جانب ان کے خلاف خط موصول ہونے پر ضابطہ کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی ٹی سی حکومت نے بھی انہیں معطل کردیا تھا اور 10 جنوری 2024 کو وی سی ڈی سی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleزارا عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
    Next Article آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تجاویز
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.