تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » منہ کے کینسر کی تشخیص کرنے والا لالی پاپ
    بین الاقوامی

    منہ کے کینسر کی تشخیص کرنے والا لالی پاپ

    adminadminمارچ 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برمنگھم: برطانیہ میں سائنس دان ایسا ذائقہ دار لالی پاپ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے منہ کے کینسر کی تشخیص کے لیے تکلیف دہ طریقوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے گا۔

    فی الحال منہ کے کینسر کی تشخیص کے لیے ایک ٹیوب کے سرے پر نصب لچک دار کیمرے کو ناک یا منہ کے ذریعے داخل کرتے ہوئے ٹیسٹ کے لیے بایپسی کی جاتی ہے۔اس تکلیف دہ عمل کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے اور انتہائی ماہر اینڈواسکوپسٹ چاہیئے ہوتے ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ ان کا بنایا گیا لالی پاپ روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں کافی تیزی کے ساتھ تشخیص کر سکتا ہے اور ان تکلیف دہ ٹیسٹ کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔

    یہ لالی پاپ اسمارٹ ہائیڈروجیل نامی مٹیریل سے بنایا گیا ہے جس کو یونیورسٹی آف برمنگھم کے سائنس دانوں نے بنایا تھا۔اس لالی پاپ کا مقصد ممکنہ مریض کے منہ سے تھوک کو ہائیڈروجیل میں منتقل کرنا ہے۔

    محققین کے مطابق یہ ہائیڈروجیل (تھوک کے ساتھ موجود) پروٹین کو حاصل کرنے کے لیے مچھلی کے جال کی طرح کام کرتا ہے جو کینسر کے اشارے ہوسکتے ہیں۔ بعد ازاں پروٹین کے تجزیے کے لیے اس ’جال‘ کو کاٹ کر کھولا جاسکتا ہے تاکہ پروٹین باہر نکالے جاسکیں۔

    یونیورسٹی آف برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر رُچی گپتا کا کہنا تھا کہ اسمارٹ ہائیڈروجیل منہ کے کینسر کی تشخیص کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کو تھوک سے پروٹین حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ٹھوس شکل میں ڈھالا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر رُچی کا کہنا تھا کہ سائنس دان اس منصوبے کے اگلے مرحلے کے آغاز کے لیے نہایت پُر جوش ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
    Next Article ہم آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ اپنی پوری طاقت سے کریں گے،آرمی چیف
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.