لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے چوہدری پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم نے محفوظ فیصلہ سنایا، پرویز الٰہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دیدیئے۔
ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کالعدم قرار دینے کے بعد زارا الٰہی، سمیرا الٰہی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔