تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حماس کے سربراہ غزہ جنگ پر مذاکرات کیلئے ایران پہنچ گئے
    بین الاقوامی

    حماس کے سربراہ غزہ جنگ پر مذاکرات کیلئے ایران پہنچ گئے

    adminadminمارچ 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ سٹی: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ غزہ جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔

    ترک نیوز ایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران میں اسماعیل ہانیہ مذاکرات کے دوران غزہ پر اسرائیل کی جاری جنگ اور فلسطین میں حالیہ پیش رفت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

    اسماعیل ہانیہ کا دورہ ایران ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک روز قبل ہی رمضان کے مبارک مہینے کے دوران فوری جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

    حماس نے اس قرارداد کا خیرمقدم کیا جبکہ اسرائیل نے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے زور دے کر کہا تھا کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اپنی جنگ جاری رکھے گا۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر میں حماس کے حملوں کے بعد غزہ پر بدترین جنگ مسلط کی تھی اور اس کا سلسہ تاحال جاری ہے، حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

    اسرائیل نے اب تک غزہ کی پٹی میں گزشتہ 6 ماہ سے جاری جنگ میں اب تک 32 ہزار 333 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 74 ہزار 694 سے زائد کو زخمی کر دیا ہے اور ساتھ ہی کھانے پینے اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی ترسیل روک دی ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو 172 دن گزر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 85 فیصد غزہ کے شہری بے گھر ہوچکے ہیں، جنہیں کھانا، صاف پانی اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، اسی طرح غزہ پٹی کا 60 فیصد انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

    اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے الزامات کا سامنا ہے اور جنوری میں ہوئی سماعت میں عارضی طور پر حکم میں اسرائیل کو فوری طور پر نسل کشی روکنے اور غزہ میں انسانی بنیاد پر ضروری امداد کی ترسیل یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ہوامیں اڑا دیا، مزید 81 فلسطینی شہید
    Next Article نعمان اعجاز کی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں کو ذو معنی مبارکباد
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.