تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اسرائیلی وزیراعظم نےغزہ پر قرارداد ویٹو نہ کرنے پر دورہ امریکا منسوخ کردیا
    بین الاقوامی

    اسرائیلی وزیراعظم نےغزہ پر قرارداد ویٹو نہ کرنے پر دورہ امریکا منسوخ کردیا

    adminadminمارچ 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب / واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو نہ کرنے پر اپنے دیرینہ دوست اور اتحادی ملک امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو نہ کرنا، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کے خاتمے کی جنگ کو نقصان پہنچائے گا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر امریکی مؤقف میں اس تبدیلی کے تناظر میں امریکا جانے والے اسرائیلی وفد کو دورے سے روک دیا ہے۔ یہ دورہ امریکی صدر جو بائیڈن کی درخواست پر کیا جانا تھا۔

    جس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ اس لیے نہیں لیا کیوں کہ اس میں حماس کی مذمت نہیں کی گئی تھی۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی فوری قراداد میں امریکا کی عدم دلچسپی کو اسرائیل حماس جنگ میں مؤقف میں تبدیلی نہیں سمجھا جائے۔

    جان کربی نے اسرائیل کے امریکی دورے کو منسوخ کرنے پر کہا کہ یہ اچھی مثال قائم نہیں کی گئی ہے۔ اسرائیل کے رفح کے حوالے سے جامع مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکا نہ آنے کے فیصلے پر ہمیں بہت مایوسی ہوئی ہے۔

    سلامتی کونسل میں گزشتہ روز ماہ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد کو 11 ارکان کی حمایت سے منظور کیا گیا جب کہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    امریکا اس سے قبل اسرائیل سے دوستی نبھاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی 3 قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے جب کہ امریکا کی پیش کی گئی قرارداد کو چین اور روس نے ویٹو کردیا تھا۔

    جس کے بعد مسودے میں تبدیلی کی گئی اور پیر کے روز دوبارہ قرارداد پیش کی گئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودی عرب میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
    Next Article وزیراعظم کا بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ، اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.