تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم کا بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ، اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان
    پاکستان

    وزیراعظم کا بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ، اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

    adminadminمارچ 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ اور اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کردیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات اور چیلنجز کو حل کرنا ہے تو پرائیویٹ اور سرکاری شعبہ کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

    ٹیکس ایلسی لینسی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان معماران پاکستان ہیں، انہیں خصوصی مراعات کے ساتھ بلیو پاسپورٹ، آنر کارڈ سمیت اعزازی سفیر کا درجہ بھی دیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا واحد مقصد پاکستان کے ان معماروں اور قومی ہیروز کو ایوارڈز دینا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جنہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے ٹیکس ادا کیا اور شبانہ روز کاوشوں سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافے کے لیے خدمات سرانجام دیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وہ معماران پاکستان ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر میں اپنا لوہا منوایا، بزنس انٹرپرائزر میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین اور غیر روایتی برآمدات میں کردار ادا کرنے والوں، برآمدات اور ٹیکس بڑھانے والوں کو قوم کے سامنے ایوارڈ دینا ضروری تھا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات اور چیلنجز کو حل کرنا ہے تو پرائیویٹ اور سرکاری شعبہ کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ سرخ فیتے اور التوا کو ختم کرنا ہے۔ کاروباری طبقے کے لیے سازگار ماحول بنانا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ مہنگا تیل درآمد کر کے بجلی کی پیداوار کو بتدریج ختم کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس موسم سرما اور گرما دونوں میں سرپلس بجلی ہے، اپنی پیداوار بڑھانے کے لیے ہمیں لاسز کم کرکے بڑے اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی تشکیل نو کرنی ہے۔ اپریل میں اس حوالے سے کنسلٹنٹ تعینات ہو جائے گا، اسے مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 2700 ارب روپے مقدمہ بازی کی وجہ سے التوا میں ہیں۔ ہم ٹربیونلز میں ایماندار لوگ لے کر آئیں جو میرٹ پر فیصلے کریں۔ سال ہا سال کیس نہ لٹکائے جائیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بڑے ٹیکس دہندگان اور ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اعزازی سفیر کا درجہ دیا جائے گا۔ ایکسپورٹرز کو 65 ارب روپے کا ریفنڈ جاری کردیا گیا ہے اور ساتھ یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس میں کسی قسم کی تاخیر کے بغیر آئندہ بھی معمول کے معاملے کے طور پر نمٹا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیلی وزیراعظم نےغزہ پر قرارداد ویٹو نہ کرنے پر دورہ امریکا منسوخ کردیا
    Next Article شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد ہلاک ،وزیراعظم کا ہلاکتوں پراظہارتعزیت
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.