استبول: خاتون کا روپ دھار کر فون پر مردوں کو پھنسانے اور ان سے رقم بٹورنے والے شخص کے خلاف بیوی نے اپنی نوعیت کا پہلا طلاق کا مقدمہ دائر کردیا ۔
واقعہ ترکیہ کے شہر استبول میں پیش آیا جہاں ایک ترک خاتون نے ایک عجیب وجہ سے اپنے شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔
ترک خاتون کی اس انوکھی وجہ پر سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے خاتون کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور اس کی علیحدگی کی درخواست کی تائید کی۔
اس حوالے سے درخواستگراز ترک خاتون نے جج کو بتایا کہ اس کا شوہر سالوں سے ایک خاتون کا روپ دھار کر فون پر مردوں کو دھوکہ دیتا ہے، اس کا شوہر خاتون بن کر مردوں کو اکساتا اور پھر انہیں پیسے بھیجنے پر مجبور کرتا ہے۔
بیوی کی جانب سے اپنے ساتھی سے علیحدگی کی عجیب و غریب وجہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بحث کا موضوع بن گئی، خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر نے خواتین کے موزے پہن رکھے تھے اور فون پر عورت ہونے کا بہانہ کر رہا تھا، وہ مردوں سے بات کر رہا تھا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے انہیں دھوکہ دے رہا تھا۔
خاتون کے مطابق اس کے شوہر کو ہر ویڈیو کال کے لیے 100 ترک لیرا (تقریباً 4 امریکی ڈالر) ادا کیے گئے جس میں وہ اپنی خواتین کے جرابوں سے مردوں کو پھنسانے کی کوشش کرتا نظر آیا، مختلف قومیتوں کے مرد اس ترک شخص کا شکار ہو گئے جو ان کالز کو ریکارڈ کر رہا تھا اور ان کی گفتگو کی تصاویر بھی لے رہا تھا۔
خیال رہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کا زار فاش کرنے کیلئے ایک تصویر کھینچ لی جس میں وہ خواتین کے موزے پہنے ہوئے اور ایک بچہ پکڑے ہوئے تھا تاکہ فون کرنے والے کو یقین ہو کہ وہ ایک عورت ہے۔