تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سینیٹر طلحہ محمود جمعیت علماء اسلام آباد کو خیرباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شامل
    سیاست

    سینیٹر طلحہ محمود جمعیت علماء اسلام آباد کو خیرباد کہہ کر پیپلزپارٹی میں شامل

    adminadminمارچ 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے جمعیت علماء اسلام آباد کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ 18 سال میں حکومت پاکستان سے تنخواہ اور نہ کوئی مراعات لیں، پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالا۔

    اسلام آباد میں رہنما پیپلزپارٹی نیئر بخاری، فیصل کریم کنڈی ودیگر رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مجھے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے دعوت دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں، 2006 میں ایم این اے کیلئے جمعیت علما اسلام کا ٹکٹ لیا تھا، آج تک جمعیت علما اسلام کے علاوہ کسی پارٹی میں نہیں رہا۔

    سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بدحالی اور سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں، سب کو علم ہے پاکستان کن مسائل سے گزر رہا ہے، ہم نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 سال وزارت داخلہ کی کمیٹی کا رکن رہا ہوں، 2021 میں سینیٹ کی سب سے بڑی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا، 2022 میں فیڈرل منسٹر اسٹیٹ اور فرنٹیئر ریجن بنایا گیا، میری زندگی آپ لوگوں کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے، میں نے اپنی زندگی صاف ستھری گزارنے کی کوشش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 18 سال میں حکومت پاکستان سے تنخواہ اور نہ کوئی مراعات لیں، پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالا، پاکستان کو سخت ضرورت ہے کہ میں نیشنل لیول پر کوئی کام کر سکوں، موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی جماعت نظر نہیں آتی، پیپلز پارٹی کو جوائن کیا ہے، انہوں نے مجھے عزت دی ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، طلحہ محمود نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹر طلحہ محمود کا پارلیمان کے اندر ایک اہم کردار رہا، انہوں نے ہمیشہ پارلیمان میں مثبت کردار پیش کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کیلئے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی، ٹھیک شخصیت کو ہی گورنر خیبر پختونخوا منتخب کریں گے۔

    اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور صدر آصف زرداری کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں مضبوط کریں گے، سنی اتحاد کونسل آئین پامال کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اپنا آئینی کردارادا کریں، تحریک انصاف کے منتخب نمائندے پارٹی سے نالاں ہیں، خیبر پختونخوا میں ایسی آوازیں آرہی ہیں کہ جلد پریس کانفرنس ہو اور فارورڈ بلاک کا اعلان ہو،ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے پارلیمنٹیرینز خفا ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف اپنے سپہ سالار اور فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترک خاتون نے ایک عجیب وجہ سے اپنے شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی
    Next Article ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کو جان سے مارنے کی دھمکی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.