اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 27 مارچ کو طلب کر لیا۔
کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے وسط مدتی بجٹ جائزہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں مالی سال 2021-22 کی مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی فنانشل سٹیٹمنٹ پیش کی جائے گی، اجلاس میں پیپرا کی سالانہ رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کی منظوری کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔