اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلے آئی ٹی پارک کا آغاز کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری دے دی گئی، آئی ٹی پارک کا قیام سیکٹر جی 10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا جس سے وفاقی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظر بدل جائے گا۔
یہ اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ (Tech Land Scape)کیلئے ایک نمایاں سنگ میل ہے جو جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کرے گا۔
یہ آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ جس کے تحت تقریباً 6 ہزار فری لانسرز(Freelancers) کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا اور ای سروسز (E-Services)کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں آئی ٹی انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کی حوصلہ افزائی ہو۔
آئی ٹی پارک منصوبے کی کامیابی کیلئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔