اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کر دی۔
جوڈیشل کمیشن نے 6 ججز کی مستقلی کا معاملہ حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوا۔
اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا گیا۔