تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی فورسز نے گولیاں برسا دیں، 19 فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر اسرائیلی فورسز نے گولیاں برسا دیں، 19 فلسطینی شہید

    adminadminمارچ 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیت المقدس: غزہ میں امداد کے منتظر فسلطینیوں پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے 19 افراد کو شہید کردیا اور 100 سے زائد اسرائیلی آباد کاروں نے یہودیوں کا مذہبی دن منانے کے لیے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت اور میڈیا آفس نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے جو امداد کے انتظار میں کھڑے تھے۔

    غزہ کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قابض فورسز نے قتل عام کرتے ہوئے 19 شہریوں کو شہید اور 23 کو زخمی کردیا جبکہ الکویت مرکز کے قریب ہزاروں شہری آٹا اور امداد کے لیے انتظار میں کھڑے تھے۔

    بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اور ٹینکوں نے مشین گنوں سے بھوک سے نڈھال شہریوں پر فائرنگ کی جو قابض فوج کے خطرے سے دور ایک جگہ پر آٹا اور امداد کا انتظار کر رہے تھے۔

    غزہ کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمد باسل نے کہا کہ شہریوں بھی شدید فائرنگ کی گئی اور زخمیوں کو قریب واقع الاہلی عرب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھر غزہ کا صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہونے کے قریب ہے جہاں کئی زخمیوں کو عمارت سے باہر کھلے آسمان تلے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    محمد باسل نے کہا کہ مذکورہ واقعے میں زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں سے چند ٹینک کے چھروں سے زخمی ہوگئے ہیں، حقیقت انتہائی افسوس ناک، مشکل اور چیلنجنگ ہے۔

    ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے شہریوں کی بھیڑ پر فائرنگ کی، جس سے کئی افراد موقع پر دم توڑ گئے اور دیگر زخمی ہوگئے حالانکہ وہ اپنے بچوں کو ایک وقت کا کھانا حاصل کرنے کے لیے کھڑے تھے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شہریوں پر فائرنگ کے بیانات کو مسترد کردیا اور کہا کہ امداد کے انتظار میں کھڑے غزہ کے درجنوں شہریوں پر حملے کا بیان درست نہیں ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش سے واضح ہوگیا ہے کہ شہریوں پر کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی فورسز کی جانب سے امداد کے منتظر افراد پر فائرنگ کا کوئی سراغ ملا۔

    خبرایجنسی اناطولو کی رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد اسرائیلی آباد کاروں نے یہودیوں کا مذہبی دن پیورم منانے کے لیے مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کیا۔

    اردن کے تحت چلنے والے محکمہ اسلامی وقف کے بیان میں کہا گیا کہ آباد کار پولیس کی سیکیورٹی میں مسجد کے دروازے ال مغاربہ سے احاطے میں داخل ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہندو برادری کے لئے’’ہولی پیکیج‘‘ کا اعلان
    Next Article اسکیزوفرینیا کے مریض کو دوسروں کے چہرے کیوں بگڑے دکھائی دیتے ہیں ؟
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.