تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اے آئی مسقتبل میں مریضوں کی بیماری کی نوعیت کی پیش گوئی کرنے میں معاون ثابت ہو گی،تحقیق
    بین الاقوامی

    اے آئی مسقتبل میں مریضوں کی بیماری کی نوعیت کی پیش گوئی کرنے میں معاون ثابت ہو گی،تحقیق

    adminadminمارچ 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن: برطانیہ کے اداروں کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجینس(اے آئی) کو مریضوں کو مستقبل میں صحت سے متعلق پیش آنے والی صورت حال کی پیش گوئی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کنگز کالج لندن (کے سی ایل)، یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل)، کنگز کالج ہسپتال این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ اینڈ گائز اینڈ سینٹ تھامس این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ سے منسلک محققین نے فورسائٹ کے نام سے اے آئی آلہ بنایا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ آلہ چیٹ جی پی ٹی کی طرح کا اے آئی ماڈل ہے لیکن این ایچ ایس الیکٹرونک ریکارڈز سے حاصل معلومات کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی گئی ہے۔

    محققین نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کو مریضوں کی نگرانی یا بیماری کی تشخیص میں ڈاکٹروں کی مدد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے لندن میں این ایچ ایس ٹرسٹ اور امریکا میں سرکاری سطح پر دستیاب مواد سے 8 لاکھ 11 ہزار سے زائد مریضوں سے حاصل دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے فورسائٹ کے تین مختلف ماڈلز کو تربیت دی۔

    رپورٹ کے مطابق مریضوں کے ریکارڈز کی بنیاد پر ایک مریض کو ممکنہ طور پر لاحق ہونے والی 10 ممکنہ بیماریاں دی گئی تھیں اور این ایچ ہسپتالوں کا مواد استعمال کرتے ہوئے فورسائٹ درست انداز میں صورت حال کی شناخت کرنے میں 68 فیصد اور وقت کے حوالے سے 76 فیصد قابل تھا اور امریکی مواد استعمال کرتے ہوئے وقت کے حوالے سے 88 فیصد درست تھا۔

    کے سی ایل میں ہیلتھ انفارمیٹیکس، بائیواسٹیٹسٹکس میں ریسرچ فیلو زیلجکو کریلجویک نے دی لینسٹ ڈیجیٹل ہیلتھ میں شائع مذکورہ تحقیقی مقالے میں کہا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آلہ مریضوں کی بیماری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کے لیے بہترین نتائج حاصل کرسکتا ہے اور یہ فیصلہ سازی اور باخبر کلینکل ریسرچ میں مدد کے لیے سودمند آلے کے طور پر قابل استعمال ہوسکتا ہے۔

    کے سی ایل اور یو سی ایل میں میڈیکل انفارمیٹکس، نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میں انفرمیٹکس کے سینئر ذمہ دار اور ماؤڈسلسے بائیومیڈیکل ریسرچ سینٹر (بی آر سی ) میں کیئر ریسرچ (این آئی ایچ آر) پروفیسر رچرڈ ڈبسن نے کہا کہ ہیلتھ کیئر میں اے آئی کے لیے ایک خوش گوار لمحہ ہے اور مؤثر آلہ ترتیب دینے کے لیے ہمیں یقینی بنانا چاہیے کہ ماڈلز کی تربیت کے لیے متعلقہ ڈیٹا استعمال کریں اور مریضوں سے تعاون کے لیے ہیلتھ کیئر سسٹم میں جدت کے مقصد سے مل کر کام کریں۔

    محققین کی ٹیم اب دیگر ہسپتالوں کو فورسائٹ ٹو کی تیاری میں شامل کرنے کے لیے سرگرداں ہے، جس کے بارے میں پروفیسر ڈبسن نے کہا کہ اس سے مزید درست زبان کا ماڈل سامنے آئے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیزٹو کو تیز کرنے پر اتفاق،ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ
    Next Article وزیر اعظم شہباز شریف کی ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کی مذمت
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.