تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیزٹو کو تیز کرنے پر اتفاق،ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ
    پاکستان

    پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فیزٹو کو تیز کرنے پر اتفاق،ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ

    adminadminمارچ 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زئی ڈونگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق اور پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں ہے اور سی پیک کے تحت اقدامات اور منصوبوں کے بر وقت نفاذ اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان انھتک محنت کرے گی۔

    ملاقات میں فریقین نے سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق کیا، جبکہ پانچ نئی اقتصادی راہداریوں پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے، ہمیں ایسے سیکٹرز کا تعین کرنا ہوگا جن میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دشمن نہیں چاہتے کہ ہم ترقی کریں ، پاکستان آئی ٹی ، زراعت ، نوجوان نسل کے لیے روزگار کے مواقع ، گرین انرجی اور صنعت و تجارت جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے قومی ترقی کے لیے سی پیک کے تحت پانچ اقتصادی راہداریوں پر کام تیز کر دیا ہے ، ان پانچ راہداریوں میں روزگار کی تخلیق ، گرین انرجی، انوویشن اور خصوصی علاقائی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ اور اس سے منسلک فری زون کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی اورخطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

    چین کے سفیر نے وفاقی وزیر کو چوتھی بار وزیر منصوبہ بندی بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ ساری دنیا میں مسٹر سی پیک کے نام سے جانے جاتے ہیں، چینی سفیر نے کہا کہ آپ کی سربراہی میں مجھے بھی مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسوشل میڈیا پر تنقید سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، صبا فیصل
    Next Article اے آئی مسقتبل میں مریضوں کی بیماری کی نوعیت کی پیش گوئی کرنے میں معاون ثابت ہو گی،تحقیق
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.