اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر سید یوسف رضا گیلانی بطور سینیٹر کامیاب قرار پائے، سندھ سے جام سیف اللہ اور اسلم ابڑو سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے میر عبدالقدوس بزنجو، دوستین خان ڈومکی اور عبدالشکور سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔