اسلام آباد:یوم پاکستان کل منایا جائے گا،سب سے بڑی تقریب اسلام آبادمیں ہوگی۔تقریب میں وفاقی وزراء ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شرکت کریں گے۔پاک فوج کی مختلف یونٹوں کے دستے سلامی پیش کریں گے۔
اسلام آبادمیں افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدرآصف علی زرداری ہونگے۔ پریڈ میں سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں گے۔
کل دن کاآغاز وفاقی دارالحکومت میں اکیتیس اور صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا
شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت سروسزچیف موجود ہوں گے۔
تقریب میں وفاقی وزراء ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شرکت کریں گے۔پاک فوج کی مختلف یونٹوں کے دستے سلامی پیش کریں گے۔
پاک فضائیہ کے جدید طیارے جے ایف سیونٹین۔ ایف سولہ اور میراج طیارے فضائی مظاہرہ کریں گے
صدر مملکت پریڈ کا معائنہ کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔
پریڈ میں صوبوں کا خصوصی ثقافتی شو بھی ہوگا اور فلوٹ مظاہرہ کریں گے دفاع کے شعبہ میں پاکستان کی ترقی اور جدید اسلحہ کی نمائش کی جائے گی۔