تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جوگنگ کے باعث مزاج مزید غصیلا اور جارحانہ ہوسکتا ہے، تحقیق
    بین الاقوامی

    جوگنگ کے باعث مزاج مزید غصیلا اور جارحانہ ہوسکتا ہے، تحقیق

    adminadminمارچ 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اوہائیو: کیلوریز کو ختم کرنے سے لے کر اینڈورفنز کے اخراج تک جوگنگ صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔لیکن ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق جوگنگ کے یکساں اور بیزار کن ہونے کی وجہ سے لوگوں کا مزاج زیادہ غصیلا اور جارحانہ ہوسکتا ہے۔

    10 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا پر تجزیہ کرنے والے امریکی محققین کا کہنا تھا کہ جوگنگ کرنے والے افراد اگر چاہتے ہیں کہ کم غصہ کریں تو یوگا یا ایروبک کرنا شروع کریں۔

    اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر سوفی ژیروک کا کہنا تھا کہ تحقیق کا نتیجہ حیران کن تھا۔ محققین کو جوگنگ کے بجائے باکسنگ جیسی سرگرمیوں سے غصے میں اضافے کی توقع تھی۔
    ان کا کہنا تھا کہ مقبول رائے کے مطابق جوگنگ کرنے سے غصے اور جارح مزاجی میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ جوگنگ پر جانا قلبی صحت کے لیے تو بہتر ہے لیکن غصے پر قابو پانے کے لیے یہ اچھا نہیں۔ تحقیق میں جوگنگ کا تعلق بالخصوص غصے میں اضافے سے پایا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسا ہونے کی ممکنہ وجہ اس میں شامل بار بار ایک جیسی حرکات ہو سکتی ہیں، جو اکتاہٹ کا سبب بنتے ہوئے غصے میں اضافہ کر سکتی ہے۔

    تحقیق میں محققین نے دنیا بھر کے اسپورٹنگ اور ری کریئشنل سرگرمیوں اور ان کے غصے کے ساتھ تعلق کے حوالے سے تحقیقی ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔

    154 مطالعوں پر مبنی تجزیے میں 10 ہزار 189 مرد اور خواتین شامل تھے۔ جبکہ سرگرمیوں میں کک باکسنگ، پنچنگ اے بیگ کے ساتھ سائیکلنگ، تیراکی اور یوگا شامل تھی۔

    ان افراد سے سوالناموں کی صورت میں غصے، جارح مزاجی اور مخالفانہ رویے کی پیمائش کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشیر افضل مروت نے متنازع بیان دینے پرکور کمیٹی سے معذرت کرلی
    Next Article آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.