جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی قائدین نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے 12 پارلیمانی اراکین اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔
جے یو آئی (ف) کیے رکن اسمبلی یونس عزیز زہری نے بتایا کہ مرکزی قیادت کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کریں گے، مرکزی قیادت نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔