اسلام آباد :وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے )نے سابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزارخان کو طلب کرلیا
ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو طلب کیاگیا ہے۔
ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیاجائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے۔
شاندانہ گلزار کو متعلقہ تاریخ پر ایف آئی اے سائیبر کرائم رپورٹنگ سینٹر ،لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔