تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اداکارہ زارا نور عباس کااداکاری سے دوری اختیار کرنے کا اعلان
    فن و فنکار

    اداکارہ زارا نور عباس کااداکاری سے دوری اختیار کرنے کا اعلان

    adminadminمارچ 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکاری کی دنیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ کاکہناہے کہ میں کم از کم ایک سال کے لیے عارضی طور پر اسکرین سے دور رہوں گی، اس دوران فیملی کو وقت دوں گی۔

    زارا نور عباس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے ایوارڈ شوز کی حقیقت سے پردہ اْٹھایا اور ساتھ ہی مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کی۔

    اداکارہ نے کہا کہ تمام ایوارڈ شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اداکاروں کو پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اْنہیں ایوارڈز نہیں ملیں گے، اسی لیے وہ ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتے ہیں۔ اور جو اداکار ایوارڈز جیتتے ہیں اْنہیں بھی پہلے سے ہی علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز ملیں گے اور اسی وجہ سے وہ ایوارڈز شوز کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔

    زارا نور عباس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایوارڈز شوز نہیں ہونے چاہئیں، ان شوز سے کوئی فائدہ تو ہوتا نہیں ہے، بلاوجہ ایوارڈ شوز پر اتنا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔اْنہوں نے اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو ایوارڈ نہیں ملتا تو پریشان نہیں ہوں، ان ایوارڈ شوز کو سنجیدہ نہیں لیں اور نہ ہی اْنہیں زیادہ اہمیت دیا کریں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں ایوارڈ شوز میں ڈانس پرفارمنس کے لیے پیسے لیتی ہوں، میں نے اب تک جتنے بھی ایوارڈز شوز میں ڈانس پرفارمنس کی ہے، اْن کا معاوضہ لیا ہے۔

    زارا نور عباس نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کم از کم ایک سال کے لیے عارضی طور پر اسکرین سے دور رہوں گی، اس دوران فیملی کو وقت دوں گی۔

    اْنہوں نے اپنی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، جن لوگوں کو میری اداکاری کی صلاحیتوں پر شک ہے وہ میرا کام دیکھ سکتے ہیں۔

    یادرہے کہ زارا نور عباس اور اْن کے شوہر اسد صدیقی بہت جلد اپنے پہلے بچے کو دْنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں، اسی وجہ سے وہ شوبز کی دنیا سے عارضی دوری اختیار کررہی ہیں۔

    زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی، اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، اْن کی پہلی شادی 2014 میں ہوئی تھی لیکن سال 2017 کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

    خیال رہے کہ اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں جو بہت سے ڈراموں کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا چکے ہیں جبکہ زارا نور عباس اداکارہ اسما عباس کی بیٹی اور بشریٰ انصاری کی بھانجی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجمعیت علمائے اسلام (ف) کا صدارتی انتخاب سے بائیکاٹ کا اعلان
    Next Article ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.