تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جرمن شہری نے200سے زائد بار کورونا ویکسین لگواکر سب حیران کر دیا
    بین الاقوامی

    جرمن شہری نے200سے زائد بار کورونا ویکسین لگواکر سب حیران کر دیا

    adminadminمارچ 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برلن:ایک بوڑھے شخص نے 200 سے زائد بار کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر سب کو حیرت زدہ کر دیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دی لانسیٹ انفیکٹو ڈیزیز جریدے میں دستاویزی کیس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک 62 سالہ شخص نے 29 ماہ کے اندر طبی مشورے کے خلاف جا کر نجی طور پر 200 سے زائد ویکسین لگوائیں۔

    رپورٹ میں کورونا ویکسین لگوانے والے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے جبکہ اتنی بار ویکسین لگوانے کا مقصد بھی سامنے نہیں آیا۔

    یونیورسٹی آف ایرلانجن نیورمبرگ کے مائیکرو بائیولوجی ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کلیان شوبر نے کہا کہ ہمیں اس کیس کے بارے میں اخبار کے مضامین کے ذریعے معلوم ہوا جس کے بعد پھر ہم نے اس شخص سے رابطہ کیا اور اسے مختلف ٹیسٹ کروانے کیلئے دعوت دی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے تازہ خون اور تھوک کے نمونے محققین کو ٹیسٹ کیلئے فراہم کئے تھے اور جاننے کی کوشش کی کہ ویکسینیشن کے ذریعے مدافعتی نظام کیا اثر دکھاتا ہے، حیران کن طور پر اس کی صحت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل جرمنی میں ہی کورونا ویکسین کی 90 خوراکیں لگوانے والا شہری پکڑا گیا تھا۔

    اس شخص کا 90 کورونا ویکسین لگوانے کا مقصد ایسے لوگوں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بیچ کر پیسہ کمانا تھا جو ویکسین نہیں لگوانا چاہتے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمحسن نقوی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا
    Next Article آصف زرداری بمقابلہ محمود اچکزئی: 14 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.