تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » 92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے ایک بار پھر منگنی کرلی
    بین الاقوامی

    92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے ایک بار پھر منگنی کرلی

    adminadminمارچ 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: 92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے اپنی چھٹی منگنی مائیکیولر بائیولوجسٹ 67 سالہ ایلینا زوکووا سے کرلی جب کہ وہ 4 شادیاں بھی کر چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور ایلینا زوکووا کی شادی رواں برس جون میں کیلی فورنیا کے موراگا وائن یارڈ اور اسٹیٹ میں ہوگی جس کے لیے دعوت نامے بھی تقسیم ہوگئے۔

    میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اس سے قبل آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مان، چینی نژاد ڈینگ اور امریکی اداکارہ جیری ہال سے شادی کرچکے ہیں۔

    میڈیا ٹائیکون کی نئی شریک حیات روسی نژاد ایلینا زوکووا کی پہلی شادی ارب پتی الیگزینڈر ژوکوف سے ہوئی تھی اور ان کی ایک صاحبزادی بھی ہیں۔

    ایلینا زوکووا کی میڈیا ٹائیکون سے ملاقات روپرٹ مرڈوک کی تیسری بیوی کے یہاں ایک تقریب میں ہوئی تھی۔

    روپرٹ مرڈوک کی گزشتہ برس اپریل میں ہی سابق پولیس اہلکار چیپلین این لیسلی اسمتھ سے منگنی اچانک ختم ہو گئی تھی۔ یہ ان کی پانچویں منگنی تھی۔ این الیسلی کی منگنی سے قبل ان کی چوتھی بیوی اداکارہ جیری ہال سے طلاق ہوگئی تھی۔

    روپرٹ مرڈوک نے 1950 کی دہائی میں آسٹریلیا میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 1969 میں برطانیہ میں نیوز آف دی ورلڈ اور دی سن اخبار خریدے۔ بعد ازاں نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنیل سمیت متعدد امریکی اشاعتیں خریدیں۔

    میڈیا ٹائیکون کی کامیابی کا سفر جاری رہا اور 1996 میں انھوں نے فاکس نیوز کا آغاز کیا جو اس وقت امریکا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا نیوز چینل ہے۔ اسی طرح 2013 میں نیوز کارپ کی بنیاد رکھی۔

    ایک کامیاب بزنس مین اور میڈیا ٹائیکون ہونے کے باوجود روپرٹ مرڈوک کی زندگی تنازعات سے بھرپور رہی ہے۔ بدنام زمانہ یوکے فون ہیکنگ اسکینڈل ان میں سے ایک ہے۔

    گزشتہ برس ستمبر میں روپرٹ مرڈوک نے تمام اداروں کے اہم عہدوں سے مستعفی ہونے اور اپنے بیٹے لچلان کو ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہوا سے تیار کیا جانے والا ہینڈ بیگ،صارفین نے اس کے ممکنہ استعمال پر کئی سوالات اٹھا دئیے
    Next Article سعودی عرب میں رمضان کے چاند سے متعلق ماہرین فلکیات نے اہم پیش گوئی کردی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.