تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا کی غزہ میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 6 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز
    بین الاقوامی

    امریکا کی غزہ میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 6 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز

    adminadminمارچ 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنیوا: امریکا غزہ میں 6 ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حماس کی قید سے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے مسودے میں امریکا نے کچھ تبدیلی کی ہے۔

    سفارت کار نے سی این این کو بتایا کہ امریکا کی طرف سے غزہ کی صورت حال پر پیش کردہ نئے مسودۂ قرارداد میں حماس کی قید سے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فوری اور عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر اور مصر میں امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان رمضان سے قبل جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات حتمی دور میں داخل ہوئے ہیں۔

    امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے ابتدائی مرحلے میں صدر جوبائیڈن کو اسرائیل کی حمایت اور فلسطین مخالفت پالیسی پر تنقید کا سامنا رہا اور نائب صدر کملا ہیرس نے صدر جوبائیڈن کو سیاسی نقصان سے بچنے کے لیے پالیسی نرم کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا کا مسودہ قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کب پیش کیا جائے گا تاہم اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل پیش کی جانے والی مختلف ممالک کی 3 قراردادوں کو امریکا ویٹو کرچکا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کسی قرارداد کو منظوری کرنے کے لیے کم از کم نو ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور 9 ووٹوں کی حمایت حاصل کرنے کے باوجود اگر 5 مستقل اراکین یعنی امریکا، فرانس، برطانیہ، روس اور چین میں سے کوئی ایک ویٹو کردے تو قرارداد ناکام ہوجاتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعدلیہ سے امید ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ آئین کے مطابق ہوگا، بیرسٹر گوہر
    Next Article عام انتخابات میں شفافیت کا اسکور گزشتہ دو انتخابات کے مقابلے میں کم ترین رہا، پلڈاٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.