تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عدلیہ سے امید ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ آئین کے مطابق ہوگا، بیرسٹر گوہر
    سیاست

    عدلیہ سے امید ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ آئین کے مطابق ہوگا، بیرسٹر گوہر

    adminadminمارچ 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔

    یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ سابق صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، نیب کی جانب سے 4 گواہان پیش ہوئے اور دوسرے گواہ پر جرح جاری ہے کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے خواتین کی نشستوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اب خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکے ہیں اور ہم تمام فیکٹس پہلے سے دے چکے ہیں پورے ملک میں 40 فیصد تک ٹرن آؤٹ رہا ہے۔

    انہوں نےمزیدکہاکہ سپریم کورٹ نے کئی بار کہا کہ یہ ان نیچرل ٹرن آؤٹ ہے، بہت سے حلقوں سے ہمیں نوے فیصد ٹرن آؤٹ ملا اور ہمیں ہروایا گیا، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر ووٹوں کی انٹری کرتا ہے، اگر فارم 45 میں کوئی غلطی بھی ہو تو سب کے ساتھ درستی والا ڈاکیومنٹ شیئر ہوتا ہے۔

    تیمور جھگڑا نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی بات سے تھوڑا اختلاف کرتا ہوں یہ ففتھ جنریشن نہیں فرسٹ جنریشن والے اقدامات کیے گئے، الیکشن کمیشن نے کل بہت سے حلقوں کے فارم 45 شیئر کیے، پھر الیکشن کمیشن نے بہت سے حلقوں کے فارم 45 ویب سائٹ سے ہٹا دیئے، سلمان اکرم راجہ کے حلقے میں فارم 45 پر مخالف امیدوار کے ایک سو کو نو سو بنا دیا گیا اسی طرح خواجہ آصف کے حلقے میں فارم 45 میں دو سو کو آٹھ سو بنا دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ تمام فارم 45 کو ان لوگوں نے مجبوراً ٹیمپر کیا کیوں کے ووٹوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ ٹیمپرنگ کے بغیر جتوانا ممکن نہیں تھا اور الیکشن کمیشن نے ٹیمپرڈ فارم 45 خود اپنی ویب سائٹ پر ڈالے، یہ دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دھاندلی میں کون کون ملوث تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور تمام صوبوں میں عجیب و غریب طریقوں سے نمبرز بدلے گئے، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر اتنے ووٹرز بھی نہیں تھے جتنے نمبرز بنا دیئے گئے کچھ فارم 45 پر تو پڑھا بھی نہیں جا رہا کہ لکھا کیا ہے، نور عالم خان خود بھی حیران ہیں مجھے اتنے زیادہ ووٹوں سے کیوں جتوادیا گیا؟

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کی کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل، 9 مئی کے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ
    Next Article امریکا کی غزہ میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 6 ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.