تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل9،کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    کھیل

    پی ایس ایل9،کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    adminadminمارچ 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں محض 118 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، جیسن رائے 15 جبکہ سعود شکیل 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں نوجوان اوپنر خواجہ نافع 17، کپتان رائلی روسو 10، سرفراز احمد 7 جبکہ شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ زاہد محمود اور بلیسنگ مزاربانی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    کراچی کنگز نے 15.3 اوورز میں 119 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم جیمز ونس اور ٹم سائفرٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ جیمز ونس وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ ٹم سائفرٹ 49 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شعیب ملک 27 اور عرفان خان نیازی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، عقیل حسین اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآصف زرداری، نوازشریف، گیلانی کے خلاف ریفرنس،تفتیشی افسر کو نوٹس جاری
    Next Article ملکی تاریخ میں پاسپورٹ فیس میں ریکارڈ اضافہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.