تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ترکی میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے 7 افراد گرفتار،الیکٹرونک آلات برآمد
    بین الاقوامی

    ترکی میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے 7 افراد گرفتار،الیکٹرونک آلات برآمد

    adminadminمارچ 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    استنبول: ترک پولیس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو معلومات بیچنے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بندوق اور الیکٹرونک آلات برآمد کرلیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی نے بتایا کہ ایک کرایے کے جاسوس سمیت 7 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایم آئی ٹی ایجنسی نے بتایا کہ کرایے کا جاسوس سابق سرکاری ملازم تھا اور وہ مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ کی کمپنیوں، ترک عہدیداروں کی معلومات ٹریکنگ آلات نصب کرتے ہوئے حاصل کررہا تھا اور ان کی نگرانی میں مصروف تھا۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ استنبول میں پولیس ایک گھر میں چھاپے کے دوران بندوقیں، منشیات کے بیگز اور الیکٹرونک آلات قبضے میں لے رہی ہے۔

    ترک وزیرداخلہ علی یارلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم اپنے ملک کی حدود میں کسی قسم کی جاسوسی کی اجازت نہیں دیں گے، ہم انہیں ایک،ایک کرکے گرفتار کریں گے اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔

    دوسری جانب اسرائیل نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    ایم آئی ٹی کے بیان میں بتایا گیا کہ ترک شہری کو کرایے پرجاسوسی کے لیے موساد نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں تربیت دی اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے پیسے بھیجے گئے جو آفیشل ریکارڈ میں ظاہر نہیں ہوئے۔

    جنوری میں ترک عدالت نے 15 افراد کو مبینہ طور پر موساد سے رابطوں پر گرفتار کرنے اور دیگر 8 کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا، جن پر ترکی میں موجود فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

    بعد ازاں فروری میں ترک پولیس نے 7 افراد کو موساد کے لیے معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

    غزہ میں 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد ترک اور اسرائیل کے حکام کے درمیان تلخ بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے اور ترک حکومت نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر حماس کے عہدیداروں کوترکی سمیت فلسطینی سرحد سے باہر کہیں نشانہ بنایا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی ایس ایل سیزن 9،پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا۔
    Next Article صحیفہ جبار خٹک بھی کراچی کے کھانوں کی دلدادہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.