تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پی ایس ایل سیزن 9،پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا۔
    کھیل

    پی ایس ایل سیزن 9،پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا۔

    adminadminمارچ 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد اور کرس جورڈن کی دھواں دار بلے بازی بھی کام نہ آئی، پشاور زلمی 205 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

    ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز کی ٹیم 200 رنز بنا سکی، سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے 32، کرس جورڈن نے 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے دو، نوین الحق اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سلمان ارشاد 3 اوورز میں 46 رنز دے کر ٹیم کے لیے سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 205 رنز کا ہدف دیدیا۔

    پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے، بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب 46 اور حسیب اللہ خان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوا، دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں اس سے پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں جس میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمسافر طیارے سے دگنی رفتار سے چلنے والی ٹرین کی کامیاب آزمائش
    Next Article ترکی میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے 7 افراد گرفتار،الیکٹرونک آلات برآمد
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.