اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کیلئے ٹیلیفون کیا۔
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نے قائد ن لیگ نواز شریف کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ملائیشیا کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔