اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کاکہناہے کہ محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ افسوس ناک ہے ، ہمیں امید ہے حق کی جیت ہو گی اور اچھا مقابلہ ہو گا، امید ہے مولانا فضل الرحمان س بار حق کے راستے پر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔قوم اپنی فوج اور اداروں کے ساتھ یک جان دوقالب کی طرح کھڑی ہے۔
اسلام آباد الیکشن آفس کے باہر محمود اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے محمود خان اچکزئی کو صدر کیلئے نامزد کیا ہے، ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکا اور کاغذات منظور ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی تو بلوچستان سے قاسم سوری کو ڈپٹی سپیکر بنایا تھا، محمودخان اچکزئی سے ہمارا بھی سیاسی اختلاف رہا ہے، سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، قوم اپنی فوج اور اداروں کے ساتھ یک جان دوقالب کی طرح کھڑی ہے۔
علی محمد خان نے کہا کہ محمودخان اچکزئی کے گھر پر رات کو چھاپہ مارا گیا، گارڈز کو اٹھایا گیا، سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیئے، پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ہم ٹھنڈے دماغ سے اس پارلیمان میں بیٹھ کر مسائل حل کرسکتے ہیں، ہم فارم 45 والے ووٹ سے جان اچکزئی صاحب کو صدر بنائیں گے، ہم چاہتے ہیں ملک کو آئین کے مطابق چلائیں، اگر دائروں میں سفر کرتے رہے تو ہم لڑتے رہیں گے ،25کروڑ افراد رْلتے رہیں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ ہم جیل میں بانی پی ٹی ا?ئی سے ملنے گئے، پندرہ سو سالہ تاریخ میں کسی انسان کو نکاح کرنے پر سزا ملی ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل سے سیاسی استحکام کا پیغام ہے۔