تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدارتی امیدوار آصف زرداری اورمحمود اچکزئی کے کاغذات پر اعتراضات عائد
    سیاست

    صدارتی امیدوار آصف زرداری اورمحمود اچکزئی کے کاغذات پر اعتراضات عائد

    adminadminمارچ 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:صدارتی انتخابات کے لیے حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔
    سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے سکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے ہیں۔

    پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔

    فاروق نائیک نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوں گے۔

    دوسری جانب ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    محمود خان اچکزئی کے صدارت کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ محمود اچکزئی نے اسمبلی فلور پر اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے خلاف بیان دے کر آئین پاکستان سے انحراف کیا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سلیکٹ کرانے کیلئے لوگوں سے 70ارب روپے لئے گئے، لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمحمود اچکزئی کے گھر چھاپہ افسوس ناک ہے ، ہمیں امید ہے حق کی جیت ہو گی ،علی محمد خان
    Next Article سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرلی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.