تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون متعارف،بیٹری 94 دن تک چلائی جا سکے گی
    امریکہ

    طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون متعارف،بیٹری 94 دن تک چلائی جا سکے گی

    adminadminفروری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک:امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون متعارف کرا دیا۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انرجائزر نے ورلڈ موبائل کانفرنس میں اینڈرائیڈ فون متعارف کراتے ہوئے بتایا کہ طاقتور ترین بیٹری کا حامل فون رواں برس کے اختتام تک عام فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    مذکورہ کمپنی دراصل بیٹریز اینڈ پاور بینک بناتی ہے اور اب اسی کمپنی نے 28 ہزار ایم اے ایچ کے پاور بینک کو سمارٹ فون میں تبدیل کر دیا اور کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ ہارڈ کیس پی 28 کے نامی فون متعارف کرائے گی۔

    مذکورہ فون کو 87-6 انچ سکرین، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا جائے گا، فون کے بیک پر تین کیمرے دیئے جائیں گے، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل، دوسرا 20 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہوگا۔

    اسی طرح ہارڈ کیس پی 28 کے میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی دیا جائے گا، ساتھ ہی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ فرنٹ کیمرے کو خصوصی طور پر ویڈیو کالز کے دوران بہتر کوالٹی کی ٹیکنالوجی سے اپگریڈ کیا گیا ہے۔

    فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز بھی دیئے جائیں گے جبکہ اسے ایںڈرائیڈ کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا جائے گا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کا وزن بھی عام فونز کے مقابلے چار گنا زیادہ یعنی نصف کلو سے زیادہ ہوگا۔

    کمپنی کے مطابق ہارڈ کیس پی 28 کے میں 28 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کو 36 واٹ کے چارجر کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور فون کی بیٹری محض ڈیڑھ گھنٹے میں 100 فیصد فل ہوجائے گی۔

    کمپنی کے مطابق اگر مذکورہ فون کا استعمال کم رکھا جائے گا تو اس کی بیٹری 94 دن تک چلائی جا سکے گی اور اگر فون سے مسلسل 24 گھنٹے تک فون کالز بھی کی جائیں تو بھی اس کی بیٹری 5 دن تک چلے گی۔

    کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ فون کو اکتوبر 2024 تک فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا اور اس کی ابتدائی پاکستانی قیمت 74 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleٹیٹو بنانے والی روشنائی اعضاء کے لیے مضر قرار
    Next Article لبنانی نژاد برطانوی خاتون فرح دخل اللہ نیٹو کی ترجمان مقرر
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.