بیجنگ:چین کی جانب سے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) پڑھانے کی تیار کر لی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) بیس نصاب متعارف کرا رہے ہیں جس کیلئے ابتدائی طور ملک کے 184 پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد اے آئی تعلیم کی ترقی کو بہتر طور پر فروغ دینا ہے۔
چین کی وزارت تعلیم نے مزید بتایا کہ اے آئی تعلیم کے نفاذ کو آسان بنانے کیلئے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو بنیادی طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، جنرل ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ کورسز پر انحصار، تعلیمی اور تدریسی وسائل کو مزید تقویت دینا چاہیے اور اساتذہ کی رہنمائی کرنا چاہیے، نامزد بیسس کیلئے رہنمائی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
چینی وزارت تعلیم نے کہا کہ اقدام کا مقصد دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ طلباء کی جامع ترقی کو فروغ دینا بھی ہے تاکہ اے آئی سکول پر مبنی نصاب تیار کرنے، نظم و ضبط کو مربوط کرنے، تدریسی طریقوں کی اصلاح، ڈیجیٹل تعلیمی وسائل کی مشترکہ تعمیر اور اشتراک، اساتذہ کی ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے میں مثالی اور اہم کردار ادا کیا جا سکے۔