تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کوتنقید کی زد میں آگئے
    بین الاقوامی

    ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کوتنقید کی زد میں آگئے

    adminadminفروری 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں اپنے حالیہ عوامی خطاب میں 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر میں منعقدہ ’پران پرتیشتھا‘ پروگرام کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    راہول گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی صاحب نے کی تھی جس میں صرف ارب پتی اور مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی، میں نے اس تقریب میں کوئی کسان، کوئی مزدور، کوئی عام آدمی نہیں دیکھا لیکن امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے جیسے لوگوں کو ضرور دیکھا۔

    کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارا میڈیا صرف ایشوریا رائے کو ناچتے ہوئے دکھاتا ہے، غریب لوگوں کے بارے میں کچھ نہیں دکھاتا بلکہ ہمارے میڈیا پر 24 گھنٹے نریندر مودی اور امیتابھ بچن کو دکھایا جاتا ہے۔

    راہول گاندھی کے اس بیان کے بعد سے بھارت میں اْنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی ایشوریا رائے کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ سونا مہاپاترا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سیاستدان اپنی تقاریر میں خواتین کی بیحرمتی کیوں کرتے ہیں؟ وہ خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

    گلوکارہ نے کہا کہ پیارے راہول گاندھی! مجھے یقین ہے کہ ماضی میں کسی نے آپ کی اپنی ماں (سونیا گاندھی) اور بہن (پریانکا گاندھی) کی بھی اسی طرح توہین کی ہوگی جیسے آج آپ دوسری خواتین کی توہین کررہے ہیں۔

    سونا مہاپاترا نے مزید کہا کہ آپ چاہے کچھ بھی بولیں، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ڈانس کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ایشوریا رائے نے شرکت نہیں کی تھی بلکہ اس تقریب میں امیتابھ بچن اور اْن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے شرکت کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل کا فلسطینیوں پر تشدد کو حق دفاع کہنا قابل قبول نہیں،روس
    Next Article انگلیوں کے نشان دوبارہ بنانے کا نیاطریقہ کار دریافت
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.