تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارتی خاتون اپنے والد کی یادوں کو دل میں لئے لاہور کا تھانہ دیکھنے پہنچ گئیں
    بین الاقوامی

    بھارتی خاتون اپنے والد کی یادوں کو دل میں لئے لاہور کا تھانہ دیکھنے پہنچ گئیں

    adminadminفروری 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: کینیڈا سے آنے والے سکھ خاتون نے فیملی کے ہمراہ لاہور کے اُس پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں تقسیم سے قبل اُن کے والد تھانیدار تعینات تھے۔

    کینیڈا سے ایک سکھ خاتون اپنی فیملی کے ساتھ لاہور کا وہ پولیس اسٹیشن دیکھنے پہنچیں، جہاں 1947 کی تقسیم سے قبل ان کے والد سردار بنتا سنگھ ڈھلوں بطور تھانیدار تعینات رہے تھے۔

    راجونت کور کے مطابق 1947 کی تقسیم میں ان کے والد سردار بنتا سنگھ ڈھلوں کو بھی دوسرے سکھ اور ہندو خاندانوں کی طرح لاہور اور اپنا گھربارچھوڑنا پڑا تھا۔ ان کا خاندان ہجرت کرکے انڈیا چلا گیا جہاں 1949 میں ان کی پیدائش ہوئی۔

    راجونت کور بمشکل ڈیڑھ سال کی تھیں جب ان کے والد کا بھی انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے والد کی تصویرخوابوں اورخیالوں میں لیکرجوان ہوئیں۔ راجونت کور کے شوہر وریام سندھو نامور کہانی نویس اورشارٹ فلموں کے بادشاہ مانے جاتے ہیں۔

    دونوں میاں بیوی کے پاس انڈیا کے علاوہ کینیڈا کی بھی شہریت ہے، گزشتہ روز جب راجونت کور قلعہ گجرسنگھ پولیس اسٹیشن دیکھنے پہنچی تو ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھے یونس بھٹی نے ان کا استقبال کیا۔

    ایس ایچ او یونس بھٹی نے بزرگ سکھ خاتون کو عزت دی اور احتراما انہیں اپنی خالی کرسی پربٹھایا۔ انہوں نے راجونت کو ر سے کہا ماں جی ،اس وقت اس کرسی پرآپ کے والد بیٹھے تھے اور آج یوں سمجھ لیں آپ کا بیٹا بیٹھا ہے۔

    راجونت کور پنجاب پولیس کا یہ برتاؤ اور مہمان نوازی دیکھ کرآبدیدہ ہوگئیں ۔ وہ تھانے کے درودیوارچومتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا انہیں اس تھانے کی درودیوار میں اپنے والد کی خوشبومحسوس ہوتی ہے۔

    سکھ مہمانوں نے پنجابی پرچار تنظیم کے سربراہ احمد رضا کا بھی شکریہ اداکیاجنہوں نے یہ ممکن بنایا کہ وہ اپنے والد سے جڑی یادگاروں کو دیکھ سکیں ۔

    راجونت کور اور ان کے شوہر نے لاہور کے دیگر اہم اورتاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا اور جمعہ کے روز واہگہ بارڈر کے راستے واپس انڈیا لوٹ گئیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحکومت نے الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے لئے جے آئی ٹی بنا دی
    Next Article حکومت کی جانب سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری مل گئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.