اسلام آباد:نگران وفاقی حکومت نے الیکٹرانک کرائم کی روک تھام کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )بنا دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کمیٹی کے کنونیئر ہوں گے ۔
وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نگراں وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنادی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی جے آئی ٹیم میں شامل ہیں۔
جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا انددراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔کمیٹی 15دن کے اندر اپنی ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔