تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میٹا کا اپنے پلیٹ پرفارمز پر اے آئی مواد کی نشاندہی کا فیچر پیش کرنے کا عندیہ
    ٹکنالوجی

    میٹا کا اپنے پلیٹ پرفارمز پر اے آئی مواد کی نشاندہی کا فیچر پیش کرنے کا عندیہ

    adminadminفروری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: میٹا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے تمام پلیٹ فارم پر آنے والے وقت میں ایسا فیچر پیش کرے گی جس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے فیچر کی نشاندہی ہو سکے گی۔

    اس وقت میٹا کے تمام پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز سمیت انٹرنیٹ پر بہت سارا مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار مواد وائرل ہو رہا ہے اور تمام کمپنیاں ایسے ٹولز بھی پیش کر رہی ہیں جن کی مدد سے اے آئی مواد تیار کیا جا سکتا ہے، فیس بک نے بھی متعدد ایسے ٹولز پیش کر رکھے ہیں، جن کی مدد سے مواد کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

    تاہم اب میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے چند ماہ میں ایسے فیچر پیش کرے گی کہ فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر شیئر ہونے والے اے آئی مواد کی نشاندہی ہو سکے گی۔

    میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ وہ دنیا کے متعدد پلیٹ فارم سے اشتراک کر رہی ہے اور جیسے ہی ان کا اشتراک مکمل ہوجائے گا، فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر اے آئی مواد کی نشاندہی کے فیچرز پیش کر دیئے جائیں گے۔

    کمپنی کے مطابق فیچرز کے تحت تمام پلیٹ فارمز پر جیسے ہی کوئی صارف اے آئی تصویر شیئر کرے گا تو کمپنی مذکورہ تصویر پر کیپشن دے کر صارفین کو بتائے گی تصویر مصنوعی ہے۔

    اسی طرح اے آئی ویڈیوز اور آڈیوز کی بھی نشاندہی کی جائے گی اور کیپشنز کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا جائے گا کہ مذکورہ مواد مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا، اسی طرح اگر بعض تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو اے آئی کی مدد سے تبدیل کر کے شیئر کیا جائے گا تب بھی صارفین کو کیپشنز کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

    اسی طرح بعض مشکوک اور مبہم مواد پر بھی کمپنی کیپشن کے ذریعے آگاہی دے گی کہ مذکورہ مواد فائنل نہیں ہے یا اس متعلق کوئی تصدیق نہیں ہوسکے کہ وہ مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے یا نہیں۔

    میٹا کی جانب سے مذکورہ فیچرز کے پیش کرنے کے اعلان کے بعد کمپنی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دوسری کمپنیاں بھی ایسے ہی فیچرز پیش کریں گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحج سیزن میں چندہ جمع کرنے کی صورت میں 7 سال قید، 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے، سعودی عرب
    Next Article پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کا ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
    admin
    • Website

    Related Posts

    اے آئی سے آٹزم کی تشخیص قبل از وقت کی جاسکتی ہے،تحقیق

    اگست 23, 2024

    آئی ٹی کمیٹی اجلاس ،ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

    اگست 22, 2024

    ایپل صارفین اب دل کی دھڑکن سے فون ان لاک کر سکیں گے

    اگست 20, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.